بریکوٹ( مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات کا تحصیل بریکوٹ کا دورہ ، خیبرپختونخوا پروگرام "ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری” کے تحت تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، گورنمنٹ پرائمری سکول فضل آباد میں طلبہ کی حاضری، تدریسی عمل، اساتذہ کی کارکردگی، کلاس رومز کے ماحول اور بنیادی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کی کارکردگی بہتر ین اور خوشگوار تعلیمی ماحول ، طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو قابل تقلید قرار دیا جبکہ ہیڈماسٹر ،اساتذہ کرام اور سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، سکول ہیڈماسٹر محمد معراج خالد نے ڈی سی کو طلباء کو درپیش مسائل اور سکول کی بنیادی ضروریات سے آگاہ کردیا گیا ،ڈپٹی کمشنر سلیم جان مروت نے تمام مسائل دور کرنے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے تحصیل بریکوٹ کے تعلیمی اداروں کا خیبرپختونخوا پروگرام "ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری” کے تحت دورہ کیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول فضل آباد کی کارکردگی کو تسلی بخش اور مثالی قرار دیا۔ انہوں نے خوشگوار صاف و شفاف تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر ہیڈماسٹر، اساتذہ کرام اور سکول انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے کہا کہ تعلیم کا حصول ہر فرد کا بنیادی حق اور قومی فریضہ ہے، یہی ترقی و کامیابی کی اصل سیڑھی ہے۔ اساتذہ نئی نسل کے روشن مستقبل کے معمار ہیں، لہٰذا ان پر لازم ہے کہ وہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں،انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ سکول کے تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے اور طلبہ کے تابناک مستقبل کے لیے اعلیٰ معیار کی تعلیم یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ڈپٹی کمشنر سوات نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ تمام سکولوں میں سازگار ماحول اور بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے