اسلام آباد (مانند نیوز)فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد گل رحمان سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیے
جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری
جعفر ایكسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلا
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق یہ دہشتگرد افغان صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں ٹرین آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ کُل 26 شہادتیں ہوئی تھیں اور 354 یرغمالی رہا کروائے گئے تھے۔

بلوچستان میں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے