وانا (مانند نیوز) وانا تحصیل کونسل کے ممبران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 31 مارچ 2022 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد 72 اراکین پر مشتمل تحصیل کونسل وجود میں آئی۔ اس کونسل میں 16 خواتین، 4 نوجوان اور کسان نمائندے، جبکہ باقی 49 چیئرمین شامل ہیں۔کونسل کے صدر قمر عباس نے بتایا کہ تحصیل کونسل کو جنوبی وزیرستان لوئر کے ٹیکسیشن معاملات کی نگرانی کے لیے بااختیار بنایا گیا ہے اور تمام مقامی پالیسیوں کا اختیار بھی اسی کونسل کو حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 72 اراکین کو ٹیکسیشن سمیت تمام مالی امور پر کڑی نظر رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔صدر قمر عباس نے تحصیل چیئرمین مولانا صالح پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود کونسل کے اراکین کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر نمائندگی کا حق دیا ہے مگر چیئرمین عوامی مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان لوئر میں ٹیکسیشن کے تمام معاملات کی فوری جانچ پڑتال کی جائے، بصورتِ دیگر تحصیل کونسل سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔قمر عباس نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ پالیسی کے مطابق تحصیل کونسل میں پانچ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جن میں آڈٹ کمیٹی، ڈسپلن کمیٹی اور اسپیشل کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیاں شامل ہیں۔ ان کے مطابق تحصیل چیئرمین اور ٹی ایم او کے نوٹیفکیشن کے تحت کمیٹیوں کے انتخابات بھی مکمل ہوچکے ہیں، جن میں احمد وزیر کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا منصب تحصیل چیئرمین کے بعد دوسرا اہم عہدہ ہے جس کا بنیادی کام کونسل کے مالی اور انتظامی امور میں چیک اینڈ بیلنس قائم رکھنا ہے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ نوٹیفکیشن کے اجراء کے لیے چار مرتبہ تحصیل چیئرمین کے گھر گئے، لیکن تاحال یہ عمل مکمل نہیں کیا گیا۔ آخر میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ، آئی جی ایف سی ساؤتھ اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اس معاملے کو جلد حل نہ کیا گیا تو تحصیل کونسل بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے