بٹ خیلہ (مانند نیوز)بڑھتی ہوئی منشیات کے خلاف عوامی سڑکوں پر،وزیر اعلیٰ نے ملاکنڈ پولیس چیف کو ریٹائر کردیا.نیک رحمان نئے پولیس چیف تعینات کردئے گئے ہیں. کچھ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ ملاکنڈ میں بڑھتی ہوئی منشیات کے خلاف عوامی سڑکوں پر نکل آئیں،جس کی وجہ سے صوبہ دار میجر کو قبل از وقت ریٹائر کردیاگیا ہے. تحصیل بٹ خیلہ اور بائیزئی کے عوام نے مین بازار سے بس سٹینڈ تک اگاہی ریلی نکال کر منشیات فروشوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر منشیات خصوصاً آئس کے خلاف نعرے درج تھے، بس سٹینڈ پہنچے پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام ارگنائزر ڈاکٹر سعیدا لراحمان، پی ٹی آئی کے ایم پی اے سابق صوبائی وزیر شکیل خان،افضل حسین،جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے سید بختیار معانی،امجد علی شاہ، مفتی ارشاد، ظفر علی خان،اے این پی کے سابق ضلعی صدر اعجاز خان،اظہار خان، کاشف ایوب، جے یو آئی کے قائمقام ضلعی امیر مولانا حنیف الرحمان، مولانا عمران ہلالی، مولانا جاوید، مسلم لیگ کے سٹی صدر علی محمد، تحریک نوجوان کے صدر اسجد خان، ژوند جرگہ کے صد اکبر سیال، مل کے صدر ڈاکٹر اقبال شاکر، ڈی ایس پی انٹی نارکاٹیکس محمد ندیم خان، پیپلزپارٹی کے مسلم خان، باچا حسین، امن جرگہ کے صدر رحمانی گل اور دیگر مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ کے ہیڈ کوارٹر بٹ خیلہ اور قریبی قصبات میں آئس اور دیگر منشیات کی کھلے عام فروخت سے نوجوان نسل تباہی کے شکارہیں، تعلیمی ادارے، بازار اور گلی کوچے منشیات فروشوں کے قبضے میں ہے اس لئے انتظامیہ انہیں گرفتار کرکے علاقہ کو ان سے صاف کریں انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ائس فروشوں کے لئے عمر قید اور پھانسی کی سزا دینے کیلئے قانون سازی کریں، ملاکنڈ میں انٹی نارکاٹیکس فورس کو کاروائی کی اجازت دی جائے، لیوی میں جو لوگ منشیات فروشوں کی پشت پناہی کررہے ہیں انہیں سزا دی جائے، علماء کرام ان کی جنازے نہ پڑھے، وکلا ء ان کے کیس نہ لڑیں اور عوام منشیات فروشوں کا سوشل بائیکاٹ کریں،تاکہ عوام ان کے خلاف خود کاروائی کرنے پر مجبور نہ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے