اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے مرحوم کی غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ سمیت سعودیہ بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مرحوم کو 1999 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں سعودی عرب میں اعلیٰ ترین مذہبی اسکالر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے