اسلام آباد (مانند نیوز)سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

جج ریاض احمد نے کہا کہ مجرم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے مجرم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات 2 بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کر دی تھی۔

واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے