اسلام آباد (مانند نیوز) دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک کے والد ایرول مسک ایک بار پھر شدید تنقید اور الزامات کی زد میں ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایرول مسک پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرول مسک نے مبینہ طور پر اپنے 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور یہ سلسلہ 1993ء سے جاری ہے۔

ایلون مسک کے والد پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات
تحقیقات میں سامنے آئے پولیس و عدالت کے ریکارڈ، سماجی کارکنوں کی رپورٹس، ذاتی خطوط اور فیملی انٹرویوز سے یہ انکشاف ہوا کہ مبینہ زیادتی کے واقعات جنوبی افریقا اور کیلیفورنیا میں پیش آئے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ایرول مسک پر اس نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں، ان کے خلاف کئی دہائیوں سے مختلف اوقات میں ایسے سنگین الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

ایلون مسک کے والد نے بارک اوباما پر مرد سے شادی کرنے کا الزام لگا دیا

1993ء میں ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے خاندان کو بتایا کہ انہیں گھر میں نامناسب انداز میں چھوا گیا۔

2023ء میں ان کے پانچ سالہ بیٹے نے بھی الزام لگایا کہ باپ نے اسے غلط انداز میں چھوا، تاہم ان میں سے کسی بھی کیس میں ایرول مسک کو نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی سزا سنائی گئی۔

ایرول مسک نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب بکواس اور بےبنیاد ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک پہلے بھی اپنے والد کو ایک خوفناک انسان قرار دے چکے ہیں اور دونوں کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے