اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان نے جدید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ سپارکو کے مطابق پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلاجدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا۔

جدید سیٹلائٹ، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا۔

پاکستان کا ای او 1 سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان

جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے۔

چیئرمین اسپارکو محمد یوسف کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ عدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شمار دے گا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں کیے جا سکیں گے، یہ قدم قدرتی وسائل کے موثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے