اسلام آباد (مانند نیوز)دبئی کے مقامی برانڈ روسٹرز اسپیشیالٹی کافی ہاؤس نے سب سے مہنگی کافی کی پیالی پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، جہاں ایک کپ کی قیمت 2500 درہم رکھی گئی۔

امریکی کرنسی میں اس کی قیمت تقریباً 680 ڈالر بنتی ہے، یہ صرف ایک کپ کافی نہیں بلکہ ایک مکمل لگژری ایکسپیرینس تھا، اس میں استعمال ہونے والے بیج دنیا کی نایاب اور اعلیٰ کوالٹی کی پانامیئن گیشا کافی سے تھے جو خصوصی طور پر اسمرالڈا فارم سے حاصل کیے گئے۔

بلیک کافی صرف کیفین نہیں، صحت کا خزانہ بھی

کافی کی تیاری بھی منفرد تھی، اسے ہاتھ سے تیار کیا گیا، درجہ حرارت پر قابو رکھنے والی جدید کیتلی، مخصوص ڈریپر اور تازہ پسے ہوئے بیج استعمال کیے گئے۔

پیش کرنے کا انداز بھی خاص تھا، کافی کو جاپان سے منگوائے گئے ڈیزائنر سروس ٹیبل پر رکھا گیا، جس نے اس تجربے کو مزید منفرد بنادیا۔

یہ صرف مہنگی قیمت کا ریکارڈ نہیں بلکہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ آج کل لوگ محض کافی پینے کے بجائے اسے پینے کے تجربے پر سرمایہ خرچ کرنے کو بھی تیار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے