اسلام آباد (مانند نیوز)دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میچ کے بعد بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے پاکستان کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کے بعد بہت انجوائے کیا، اچھا لگتا ہے جب آپ کسی اچھی ٹیم کو ہراتے ہیں، پاکستان نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم 20 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تو میچ ان کے حق میں جاسکتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہترین کم بیک کیا اور سب نے برابر کا کردار ادا کیا۔

ایشیا کپ 2025ء: کلدیپ یادو نے شاہین آفریدی کی بیٹنگ کی تعریف کر دی

کلدیپ یادو نے مزید کہا کہ ٹیم کی جیت میں ہر کھلاڑی نے کردار ادا کیا، ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی بیٹنگ، اکشر پٹیل کی بولنگ، سیمسن اور تلک کی پارٹنرشپ اور چکرورتی کی وکٹیں سب اتنے ہی اہم تھے جتنے میرے چار شکار۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں کہ آپ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نواں ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے