اسلام آباد (مانند نیوز)غزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے دوران اسرائیلی نیوی کو چکمہ دے کر بچ نکلنے والی ایک پاکستانی کشتی کے مسافر عزیر نظامی نے اپنے اگلے لائحے عمل سے متعلق آگاہ کردیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے عزیر نظامی کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔

عزیر نظامی اس پاکستانی کشتی میں سوار تھے جو اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیلی فورسز کو چکمہ دے کر بچ نکلنے میں کامیاب رہی۔ اس کشتی میں اکثر میڈیا نمائندے اور وہ رضاکار سوار تھے جن کا کام مشاہدہ کرنا اور معلومات اکھٹی کرنا تھا۔

انہوں نے ہی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری کے حوالے سے خبر دی تھی۔ تاہم اب نئی ویڈیو میں انہوں نے اپنے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم قبرص کی جانب جارہے ہیں۔

سابق سینیٹر مشتاق کا حراست سے قبل غزہ کے سمندر سے آخری پیغام

انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہمیں ویزے کے حصول میں مسائل ہو سکتے ہیں، حکومت پاکستان اس حوالے سے تعاون کرے۔ ہماری اگلی منزل اردن ہے، ہمیں اردن کے ویزے درکار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اردن میں پاکستانی ایمبیسی جانے کی کوشش میں ہیں تاکہ وہاں پہنچ کر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے لیے کوششیں کرسکیں۔

اب سے کچھ دیر قبل عزیر نظامی نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے اور وزیر اعظم پاکستان سے ٹرانزٹ ویزا کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ہم قبرص پہنچ چکے ہیں لیکن یہاں پاکستانی سفارت خانہ موجود نہیں ہے۔ لہٰذا ہماری فوری وطن واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے