کراچی (مانندنیوز) اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی کے زیرِ اہتمام 5 اسٹار اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد آج کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ ایونٹ میں سب سے پہلے ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے، اس کے بعد والی بال، کرکٹ، فلائنگ ڈسک اور اسکیپنگ روپ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب، پاک کالونی کی جانب سے کھیلوں کی اس نوعیت کی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ منعقد کی جاتی ہیں، جن کا مقصد نہ صرف صحت مند معاشرے کی ترویج ہے بلکہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو بری عادتوں، خصوصاً منشیات اور دیگر مضر اثرات سے بچانے کے لیے آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ریحان اکرم کے ساتھ نبیل احمد انصاری، مدثر اقبال، شایان اقبال، شہزاد قادر اور دیگر اساتذہ ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ایس ٹی سی کے صدر سعید عالم نے کہا اس طرح کی سرگرمیوں سے گراس روٹ لیول پر اچھے کھلاڑی تیار ہو کر ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔بوائز ونگ میں علی مغل بھی آرگنائزنگ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔گرلز ونگ میں رعنا پروین، سندس ریحان،عائشہ افتخار، عیشاء شبیر، فاطمہ عارف، مقدس ثناء،مریم ایوب اور دیگر آفیشلز اپنی خدمات فراہم کریں گی۔منتظمین کے مطابق ایونٹ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے جائیں گے۔