پشاور(مانند نیوز)خیبر پختونخوا کی ممتاز خاتون قانون دان اور سماجی کارکن ندا خان ایڈوکیٹ کو ”فخرِ پختونخوا ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔ گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ فخرِ پختونخوا ایوارڈز 2025 کی شاندار تقریب میں صوبے کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 60 نوجوانوں کو ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے جنہوں نے تعلیم، طب، انجینئرنگ، کھیل، سیاست، صحافت، وکالت، امن، ادب، پولیس، ثقافت اور سماجی خدمات جیسے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے باصلاحیت افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں ندا خان ایڈوکیٹ کی شمولیت نہ صرف شعبہ وکالت بلکہ سماجی خدمت کے میدان میں ان کی نمایاں جدوجہد کا اعتراف ہے۔