وانا (مانند نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کے ٹرائلز ضلع شمالی وزیرستان میں 20 سے 22 اکتوبر تک یونس خان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیے جائیں گے۔ تاہم اس فیصلے پر جنوبی وزیرستان لوئر کے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے شائقین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔جنوبی وزیرستان لوئر کے نوجوان کھلاڑیوں نے موجودہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ آپ جنوبی وزیرستان کے آفیسر ہیں، لہٰذا ٹرائلز کا انعقاد بھی ضلع جنوبی وزیرستان کے مرکزی مقام وانا میں ہونا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق، جب ٹرائلز دوسرے اضلاع میں منعقد ہوتے ہیں تو جنوبی وزیرستان کے اکثر کھلاڑی ان میں شریک نہیں ہو پاتے۔کھلاڑیوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی وانا میں ٹرائلز ہو چکے ہیں جن میں قومی کرکٹرز وہاب ریاض، کامران اکمل، محمد وسیم اور مشتاق احمد نے شرکت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس بار بھی ٹرائلز وانا میں منعقد کیے جائیں تو زیادہ سے زیادہ مقامی کھلاڑیوں کو موقع مل سکے گا۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈر 15، 17 اور 19 کے ٹرائلز شمالی وزیرستان کے بجائے جنوبی وزیرستان لوئر، وانا میں منعقد کیے جائیں تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو بھرپور نمائندگی مل سکے۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ ٹرائلز پی سی بی کی جانب سے براہِ راست منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس فیصلے میں ضلعی اسپورٹس آفیسر سے مشاورت نہیں کی جاتی۔ ان کے مطابق پی سی بی ایک خودمختار ادارہ ہے اور وہ اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی مقام پر ٹرائلز کا انعقاد کر سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے