دیر لوئر(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان صاحب کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ احسان اللہ نے منڈہ بازار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا۔ چکن فروشوں کی دکانوں کو چیک کیا گیا۔ دکانوں میں ریٹ لسٹ کی موجودگی، نرخوں نامہ پر عمل درآمد اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے ناقص صفائی اور بغیر ترازو/تول چکن فروخت کرنے والے دکانداروں اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 6 دکانوں کو سیل کردیا۔ انہوں نے تمام دکانداروں، چکن فروشوں کو ہدایات کی کہ صارفین کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اور تول کے حساب سے چکن فراہم کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔