پشاور (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کردی۔

پشاور میں صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر، اسد قیصر اور دیگر نے جے یو آئی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و سینیٹر مولانا عطاء الحق سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

سہیل آفریدی پیر کو نئے قائدِ ایوان منتخب ہوں گے، سلمان اکرم راجا

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مرکزی قیادت کو پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں گے، مرکزی قیادت پی ٹی آئی کے پیغام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے بھی رابطہ کیا۔

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کا کہا اور ہم نے ملاقات پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، کل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی پشاور میں ملاقات ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے