اسلام آباد (مانند نیوز)سرچ انجن گوگل کی جانب سے بھارت میں مصنوعی ذہانت کا حب بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کوریان نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ گوگل بھارت میں اپنا اے آئی حب بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے بعد آئندہ پانچ برسوں میں بھارت میں کُل سرمایہ کاری 15 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کمپنی نے بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک بڑے ڈیٹا سینٹر اور مصنوعی ذہانت (AI) کے اڈے کے حب کا بھی اعلان کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے