باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ میں رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔باجوڑ پولیس کے مطابق دستی بم پھٹنے سے گاڑی کو نقصان ہوا ہے، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔باجوڑ پولیس نے بتایا ہے کہ مبارک زیب کے گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ باجوڑ: ایم این اے مبارک زیب کے گھر کے قریب دھماکا، گھر کا گیٹ تباہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں ایم این اے مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر ِاعظم شہباز شریف نے رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور حملے میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان نہ ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔وزیر ِاعظم شہباز شریف نے واقعے کی فوری تحقیقات کرنے اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے