اسلام آباد (مانند نیوز)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کی نئی قیمت 162روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے