اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے آج کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پولو فائنل کے اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال، ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے افسراں، چیرمین تحصیل کونسل مستوج،، پولو پلیئرز اور کثیر تعداد میں بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ سے محبت کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے پولو کو اپر چترال میں کھیلوں کا بادشاہ قرار دیکر اس کھیل کو اپر چترال کے تمام علاقوں میں وسعت دینے اور اس کو پروموٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمران نے کہا کہ اپنے نوعیت کے لحاظ سے اس لاثانی فری سٹائل پولو گیم کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام ضلعوں میں کھیلوں کی فروع کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے تاکہ نوجوان نسل اپنے آپ کو کھیلوں میں مصروف رکھ کر دوسرے غیر سماجی سرگرمیوں اورمنشیات سے چھٹکارا حاصل کریں۔فائنل کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولو پلیئرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے