پبی (نما ئندہ مانند ) ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا نو شہرہ میں آن لائن ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد جس میں جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے 160 طا لبات کی شرکت ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ESEF) کے زیرِ اہتمام آن لائن ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں 160 طالبات نے حصہ لیایہ ٹیسٹ کمیو نٹی سکولز میں بھر تی کے عمل کا ایک حصہ تھا جس میں امیدواروں کی سکلز اور تعلیمی قا بلیت کو جا نچنا تھا جو کہ آن لا ئن اور کمپیو ٹربیسڈ تھاایم ڈی قیصر عالم کی سر برا ہی ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ڈیجٹیلایزیشن اور آئی ٹی ٹیکنا لو جیکی دور میں شامل ایک نئی سنگ میل عبور کی جس میں طلبہ نے کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے آن لائن سوالات کے جوابات دیے۔ امتحان کے دوران شفافیت، منصفانہ جانچ اور جدید آئی ٹی سہولیات کو یقینی بنایا گیاڈیجیٹل ٹیسٹنگ کے ذریعے نہ صرف شفافیت برقرار رہی بلکہ طا لبات کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا قیمتی تجربہ بھی حاصل ہوابھر تی کے عمل میں آن لا ئن ٹسٹ کے انعقاد سے شفافیت اورمیرٹ یقینی ہوگا ڈسڑکٹ آفس نو شہرہ نے ٹسٹ کیلئے انٹر نیٹ سیکورٹی اور بہترین محفوظ ما حول فرا ہم کیا تھا جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نو شہرہ کے ڈسڑکٹ پروگرام منیجر محمد نوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ ادارہ آئندہ بھی طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لرننگ، انٹرنیٹ سکلز اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کرتا رہے گا تاکہ وہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے