شانگلہ(مانند نیوز) فری میڈیکل کیمپ میں مُلک کے نامور ماہر امراض چشم (ڈاکٹروں) نے اپنی خدمات سرانجام دیں.اور سینکڑوں مریضوں کا معائینہ کیا.فری میڈیکل کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کے آنکھوں کا معائینہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں.فری میڈیکل کیمپ کے دوران تقریباً 40 مریضوں کے آپریشنز کیے گئے. جبکہ 1200 مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی عوام الناس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی اور سیاسی وسماجی رہنما ساجدہ صداقت کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور اپنی خدمات انجام دینے پر میڈیکل ٹیم اور ڈاکٹروں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ہے.انہوں نے مذید کہا کہ مستقبل میں بھی وہ ضلع استور کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھتے ہوۓ آئیندہ بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے.اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ ولی ویلفئر سوسائٹی کے کنوینئر ڈاکٹر مسعود ساجد نے کہا کہ ولی ویلفئر سوسائٹی رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی ایک سوسائٹی ہے. ہم لوگ فی سبیل اللہ خدمات انجام دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ یہاں کے لوگ دور دراز علاقہ ہونے کے ساتھ غریب اور کم آمدنی والے ہیں. جس باعث شہروں میں جا کر اپنا علاج نہیں کراسکتے ہیں.بعد ازاں معزز مہمانوں کو استور کے روایتی تحائف بھی گئے پیش کیے گئے