شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کرم کے کوئلہ کان حادثے میں جان بحق ہونے والے مزدوروں کو سپردخاک کردیاگیا،چار روزمسلسل محنت کے بعدمزدوروں کی میتوں کو نکالاگیا۔شانگلہ کے 65فیصد آبادی سے زائدکا داروامدارکوئلے کی صنعت سے ہیں۔آئے روزہلاکیتیں معمول بن چکا ہیں۔مزدوروں کی ہلاکت سے فضاء سوگواررہا۔جان بحق ہونے والے مزدوروں میں تاج اللہ ولد سلطانے سکنہ اشارکوٹ پورن،زیور الرحمن و لد عبداللہ سکنہ اشاڑکوٹ پورن،شوکت ولد طوطا سکنہ اشارکوٹ پورن،ناز اللہ ولد اعتبار گل سکنہ لنڈی پورن،جان محمد ولد گل صدبر سکنہ اشارکوٹ پورن اپنی جانوں کی بازی ہارگئے۔واقع گزشتہ ہفتے خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم میں پیش آیاتھاجہاں یاستہ طورہ واڑی کی ایک کوئلہ کان میں مزدورکام کررہے تھے کہ اچانک کان بیٹھ گئی اور اس میں کام کرنے والے چھ مزدور پھنس گئے۔ ان مزدوروں میں سے پانچ کا تعلق ضلع شانگلہ کے تحصیل پورن سے ہیں جبکہ ایک مزدور کا تعلق ضلع سوات سے تھا جوکان میں سینکڑوں فٹ نیچے دب گئے تھے۔شانگلہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں نے پہلے اپنے مدداپ اورپھرمقامی کمپنیوں،ٹھیکہ دار،ریسکیو، مقامی رضاکاروں اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے جان بحق مزدوروں کی نعشوں کو نکالنے میں چارروزبعدکامیاب ہوئے جن کو گزشتہ روزمقامی قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا۔۔