شانگلہ(مانند نیوز) ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات خان سرور وزیر نے اپنی ٹیم کے ساتھ شانگلہ پریس کلب کا خصوصی دورہ کیا،حالیہ سیلاب سے متاثرہ پریس کلب کے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیااورمحکمہ اطلاعات کی جانب سے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پریس کلبوں کی تعمیروترقی محکمہ اطلاعات کی اولین ترجیح ہیں۔پریس کلب ہمارادوسراگھرہیں،شانگلہ پریس کلب کے متاثرہ حصوں کی بحالی کیلئے کوششیں کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور صحافیوں کے مسائل و ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔خان سرور وزیر نے پریس کلب کے صدر آفتاب حسین اور دیگر صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی اور شانگلہ پریس کلب کی صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ انھوں نے مزید کہا کے صحافی نہایت محنت، دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے تاکہ عام عوام کے مسائل حکام بالا تک پہنچ سکے۔ اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور مسائل کے حل کے حوالے سے تعاون کریں۔ ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات نے صدر شانگلہ پریس کلب آفتاب حسین،جنرل سیکرٹری فضل سبحان،یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدیونس،پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری عصمت علی خان ودیگر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ سے بھی ملاقات کی اور شانگلہ پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور انھوں نے پریس کلب کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مزید برآں، ریجنل انفارمیشن آفیسر نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ شانگلہ کے صحافیوں کی قربانیاں اور خدمات ایک روشن مثال ہیں اور ان کی آواز عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔ صدر شانگلہ پریس کلب آفتاب حسین نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ شانگلہ پریس کلب صحافتی ذمہ داریوں کو ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پوری تندہی سے اداکرتارہیگا۔