اسلام آباد (مانند نیوز) بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ چنئی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ کو بحفاظت باہر نکل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ معمول کی مشن پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حادثے کے بعد موقع پر قریبی دیہات کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے جہاں ملبہ دور دور تک بکھرا ہوا نظر آیا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ نے تمام حفاظتی اصولوں کے تحت ایمرجنسی ایجیکشن کیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے