ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض خان شیرپاؤ کے ہدایت پر ملاکنڈ لیویز نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ایک دن میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ملاکنڈ لیویز کی کاروائی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران 808 گرام چرس، 521 گرام آئس، 140 گرام ہیروئن، 5 لیٹر شراب اور 6 عدد پستول بھی برآمد کرلی گئی۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ ریاض محسود نے کالے شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس سلسلے میں جگہ جگہ ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کے شیشوں سے کالے پیپرز ہٹائے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے