باجوڑ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر تحصیلدار اتمان خیل کی جانب سے غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تحصیلدار اتمان خیل نے محکمہ ایکسائز کے نمائندے اور متعلقہ عملے کے ہمراہ قذافی بازار، طور غنڈئی بازار، سکندرو بازار اور ملا کلی بازار کا مشترکہ معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران متعدد دکانوں پر بغیر ٹیکس اسٹیمپ یا جعلی اسٹیمپ والی سگریٹس کی فروخت پائی گئی جس پر تمام غیر قانونی سگریٹس موقع پر ضبط کرکے سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ قانون کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں تاکہ غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کی روک تھام ہو سکے۔