اسلام آباد (مانند نیوز)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اور امریکی حکومت نے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ’فیفا پاس‘ پروگرام کا اعلان کردیا۔

فیفا پاس پروگرام کے اعلان کی تقریب وائٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام شریک ہوئے۔

فیفا کے جاری کردہ بیان کے مطابق فیفا پرائیوریٹی اپوائنٹمنٹ شیڈولنگ سسٹم سے دنیا بھر کے فین مستفید ہوں گے۔

اس پروگرام کے تحت ٹکٹ کے حامل افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویزا انٹرویو کا وقت دیا جائیگا، ٹکٹ ہولڈرز اپنے ملک میں ترجیحی ویزا انٹرویو کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ عام حالات میں امریکی ویزا کے انٹرویو کا وقت ملنے میں مہینوں کا انتظار ہوتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے