دیر بالا (مانند نیوز)ضلع دیر بالا میں خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی قومی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،اس حوالے سے ایک اجلاس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آفس دیر منعقد میں ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ آر شیر علی خان، ممبر صوبائی اسمبلی ایڈووکیٹ انور خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر بالا ڈاکٹر ڈاکٹر ناصر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر دیر سلمان ہستم میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد خان، ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز احمد اور تمام اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔ ضلع دیر بالا میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 نومبر سے 29 نومبر 2025 تک ہوگی۔ اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی محفوظ، مؤثر اور عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ مہم، حکومتِ پاکستان کا ایک انقلابی قدم ہے جو وزارتِ صحت، توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI)، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور دیگر شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمز مقررہ اوقات میں ویکسین کے لئے ان مراکز میں آکر ویکسین کرینگے۔