اسلام آباد (ماندنیوز)کینیڈا میں مقیم پاکستانی ویٹرنری ڈاکٹروں نے پاکستان سے آنے والے نئے گریجویٹس کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

کینیڈا پاکستانی ویٹرنرین ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے سالانہ عشائیے میں کینیڈین لائسنس حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کو خصوصی ایوارڈز پیش کیے گئے۔

تقریب میں پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ اسلم رانا اور پاکستانی قونصل خانہ سے قونصلر سندس علی خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں دو سو سے زائد پاکستانی ویٹرنری ڈاکٹرز شریک ہوئے، تقریب کا آغاز تلاوتِ قران اور ترجمے سے کیا گیا۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔

تقریب کے دوران 4 ڈاکٹرز کو اچیومنٹ ایوارڈز جبکہ ڈاکٹر جاوید مقبول کو کمیونٹی ایوارڈ اور ڈاکٹر حسیب ارشد کو کینیڈین لائسنس ملنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے