ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے پرائمری مردانہ اسکولوں میں بچوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے کیئر فائونڈیشن کے تعاون سے 20 واٹر ہینڈ پمپ نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ مزید 42 پمپ جن میں شمسی توانائی سے چلنے والے سولر پمپ بھی شامل ہیںکی منظوری دے دی گئی ہے۔ منصوبے کا باضابطہ آغاز گورنمنٹ پرائمری اسکول چا بڑا میں ہوا، جہاں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر (میل)ڈاکٹر ہمایوں خٹک نے افتتاح کیا۔ تقریب میں ہیڈ ٹیچر اکرام، علاقہ معززین، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی اور اجتماعی دعا میں سکولوں کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ متعلقہ ذرائع کے مطابق، اس اقدام سے ہزاروں طلبہ کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی اور پانی کی قلت کے باعث تعلیمی عمل میں حائل مشکلات میں نمایاں کمی ہوگی۔ ادھر تحصیل ڈیرہ کے 15 پرائمری اسکول، جو حالیہ سیلاب اور قدرتی آفات سے شدید متاثر ہوئے تھے، ان کی ازسرِنو تعمیر جاری ہے، جبکہ 5 سے 10 تاریخی و قدیم اسکول جن کی عمر تقریبا 100 برس ہے کو بحالی کے تحت مضبوط بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس ترقیاتی پیکج کے لیے اربوں روپے کا فنڈ محکمہ آثارِ قدیمہ و بحالی کے ذریعے مختص کیا گیا ہے، جس کی منظوری اور پیش رفت میں علی امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور کی کوششیں نمایاں ہیں۔ چند روز قبل فیصل امین، سیکرٹری آثارِ قدیمہ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے مختلف اسکولوں کا دورہ کر کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔ مزید برآں، سٹی سرکل کے اسکولوں میں سولر پینل کی تنصیب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جس کے بعد اسکولوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی۔ دوسری طرف صفائی کے خصوصی ہفتے کے دوران تمام اسکولوں میں پی ٹی سی فنڈ کے ذریعے پینٹ و کلر کا کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اساتذہ کو جدید تدریسی نظام ٹیچنگ اینڈ لرننگ کے مطابق تعلیم فراہم کرنے کی ہدایات جاری ہیں۔ تعلیمی حلقوں کے مطابق، موجودہ رفتار برقرار رہی تو ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی شعبے میں نمایاں تبدیلی آئے گی اور آنے والا وقت تعلیم کے میدان میں بڑے مثبت نتائج دکھائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے