پبی (نما ئندہ مانند )ماہ نومبر کے دوران ریسکیو1122 نوشہرہ نے 1549 حادثات میں خدمات فراہم کیں جن میں 256 روڈ ٹریفک حادثات شامل ہیں گزشتہ ماہ کیدوران ریسکیو 1122 نوشہرہ کو 40 ہزار کے قریب کالز موصول ہوئیں، جن میں 22 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں نوشہرہ ڈی جی ریسکیو1122 طیب عبداللہ کے احکامات پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 1549 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات فراہم کیں ریسکیو1122 نوشہرہ کے ترجمان نبیل خان کے مطابق مجموعی طور پر 40 ہزار کے قریب کالز موصول ہوئیں، جن میں 22 ہزار غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ملک اشفاق حسین نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6 منٹ میں 1549 حادثات میں 1574 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ماہ کے دوران، سڑک حادثات کے 256، میڈیکل ایمرجنسی کے 1035، آگ لگنے کے 30، عمارت گرنے کے 2، جرائم یا گولی لگنے کے 23، ڈوب جانے کے 1, گرنے یادیگرہنگامی صورتحال کے 20 سے زائد واقعات رونما ہوئے ان ایمرجنسی واقعات میں 1574 لوگ متاثر ہوئے جن میں 200 سے زائد افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی، جبکہ تیرا سو کے قریب افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 52 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 249 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 156 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 93 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی نوشہرہ میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا