پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے وفد نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی. وفد کی قیادت سید اظہر علی شاہ کر رہے تھے. ملاقات میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں سائیکلنگ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر خیبرپختونخوا نے سائیکلنگ کے کھیل کے فروغ میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ سائیکلنگ ایک صحت افزا اور عالمی سطح پر مقبول کھیل ہے، خیبرپختونخوا میں عالمی سائیکلنگ کے مقابلوں کیلئے فضا ہموار کریں گے، گورنر نے کہا کہ صوبہ میں تمام شعبوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایپلیکیشن کا اجراء کیا ہے، ملاقات میں سید اظہر علی شاہ کی زیر قیادت وفد نے صوبہ میں اسپورٹس ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی پر گورنر خیبر پختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا. #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے