اسلام آباد (مانند نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈیولپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے، شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

24 نومبر کا احتجاج نند بھاوج کی لڑائی ہے: مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے اپنے دورِ حکومت میں عوامی فلاح کا کوئی کام نہیں کیا، پورے پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپ مل رہے ہیں اور آج پنجاب کے گلی محلے صاف ستھرے دکھائی دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی چیئر لفٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کی جائے گی اور پنجاب میں مزید 10 ہزار سڑکیں بنائی جائیں گی، پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کا آغاز کیا جس کے ثمرات واضح ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے