اسلام آباد (مانند نیوز )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم پاکستانی شہری طاہر امین نے جان خطرے میں ڈال کر دبئی کی مصروف ترین شاہراہ پر گرا ہوا امارات کا جھنڈا اٹھا کر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ حاصل کرلی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ طاہر امین امارات کے جھنڈے کو اُٹھانے کے لیے تیز رفتار ٹریفک کے درمیان رکے جہاں گاڑیاں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھیں اور باحفاظت جھنڈے کو اُٹھایا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، اس اقدام پر اماراتی صارفین سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری کی خوب تعریفیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

طاہر امین نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 18 سال قبل دبئی آیا تھا اور یہاں انتظامی عہدوں تک پہنچنے سے پہلے میں نے بطور کلینر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور یہاں رہنے والے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک اور اس کے پرچم کا احترام کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے