پشاور()ضلع مردان میں بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کیلئے پانچ روزہ خصوصی مہم شروع ہوگئی ہے جس میں پانچ سے چودہ سال کے9 لاکھ42ہزار14 جبکہ دو سے چارسال کے1لاکھ 16 ہزار882بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی ادویات دی جائیں گی۔مہم کا باقاعدہ آغاز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان مریم برکی،ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر روبینہ ریاض،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(فیمل) ملک تاجہ،ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ای ایس ای ایف سید امجد علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) اخلاص سلیم،اے ڈی او ایجوکیشن سعدیہ اور اے ڈی سی ڈی ایچ او مردان مہرین اقبال نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بجلی گھر مردان میں کیا،اس موقع پر محکمہ تعلیم کی،سکول کی ہیڈ ماسٹر اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈی وارمنگ پروگرام محمد امجد خان بھی موجودتھے،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈی وارمنگ پروگرام محمد امجد خان کے مطابق ضلع مردان کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے لیے ضلع بھر کے 5 سے 14 سال تک کی عمر کے طلبہ و طالبات اور2سے4 سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا کھلائی جائے گی۔افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر روبینہ ریاض نے کہا ہے کہ سالانہ بڑے پیمانے پر بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم بچوں کی جسمانی اور علمی نشونما کے لیے اہمیت کی حامل ہے اس سے بچوں کے جسم میں انفیکشن کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگی،بچوں کی اسکول کی کارکردگی بہتر ہوگی،حکومت پاکستان کی صحت کی اولین ترجیحات میں غذائیت اور خون کی کمی کا خاتمہ شامل ہے، جس کے لیے ڈی ورمنگ تیز، آسان اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے،انہوں نے والدین اور اساتذہ سے کہاہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ ضلع مردان میں تقریباً 10 لاکھ58 ہزار896 بچوں کو سکولوں اور مدارس میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے تحفظ کی مفت اور محفوظ دوائی دی جائے گی، آپ سب سے درخواست ہے کہ بڑے پیمانہ پر ہونے والے بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کی اس مہم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو جلد از جلد مفت اور محفوظ دوا کے ذریعہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلائیں تاکہ ان کا مستقبل روشن اور محفوظ بن سکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے