وانا (مانند نیوز ) الخدمت پبلک اسکول سپین وانا میں سالانہ سپورٹس گالا کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں امیر جماعتِ اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر اسداللہ بھیر اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی وزیرستان لوئر عمر وزیر نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ نظم و ضبط، بہترین تربیت اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے حوالے سے الخدمت اسکول علاقے کا ایک نمایاں اور معیاری ادارہ ہے۔امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت پبلک اسکول نہ صرف تعلیمی میدان میں اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہا ہے بلکہ طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی قابلِ تحسین کردار ادا کر رہا ہے۔ ایسے پروگرام بچوں میں خود اعتمادی، صحت مندانہ مقابلے اور ٹیم ورک کے جذبات کو پروان چڑھاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن تعلیم کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، اور علاقے کے بچوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور اساتذہ کو تعلیمی میدان میں بھرپور محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے