شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وفد کا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اہم ملاقات،شانگلہ کے وکلاء برادری کو درپیش مختلف مسائل، عدالتی سہولیات، انتظامی امور کی مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا۔گزشتہ روزڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ کے نمائندہ وفد نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ سلیمان شاہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ سلیمان شاہ ایڈووکیٹ کے علاوہ سینئرقانون دان حق نوازخان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ شاہ ولی خان ایڈوکیٹ،جمال مدثرفوادایڈوکیٹ،خلیل باچا ایڈوکیٹ شریک تھے، وفد نے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ کو درپیش مختلف مسائل، عدالتی سہولیات، انتظامی امور اور وکلاء برادری کی مشکلات سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے وفد کی تمام گزارشات غور سنیں اور یقین دہانی کرائی کہ بار اور بینچ کے بہتر روابط، وکلاء کو درپیش مسائل کے حل، اور شانگلہ کے لیے درکار سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اور مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔وفد نے چیف جسٹس کا بھرپور شکریہ ادا ک اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی ہدایات سے شانگلہ میں عدالتی نظام مزید مضبوط اور مؤثر ہوگا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے