وانا (مانند نیوز ) جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا کاریز کوٹ گنگی خیل میں گلوبل سائنس سکول کاریز کوٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معززینِ علاقہ، سماجی شخصیات اور مختلف سکولوں کے پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل مشرف نے کہا کہ گلوبل سائنس سکول کا قیام علاقے میں معیاری اور جدید تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، معیاری اور اخلاقی بنیادوں پر تعلیم فراہم کی جائے، تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔پرنسپل مشرف نے مزید کہا کہ سکول میں تجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ طلبہ کی تعلیمی اور فکری صلاحیتوں کو بہتر انداز میں نکھارا جا سکے۔آخر میں پرنسپل مشرف نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں، معززینِ علاقہ اور تعلیمی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عوام اس تعلیمی ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے