پبی (نما ئندہ مانند ) محکمہ بہبود آبادی نوشہرہ اور انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (IMU) کے درمیان ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بہبود آبادی کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیااجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی محمد طارق خان، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عامر ولایت، سپروائزر صدام خان اور IMU کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران فیلڈ اسٹاف کی حاضری، رپورٹنگ کے نظام، خدمات کی فراہمی، اور عوامی آگاہی مہمات کو بہتر بنانے سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ افسران نے زور دیا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے عملے کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں ڈسٹرکٹ آفیسر محمد طارق خان نے کہا کہ محکمے کی کارکردگی کو نکھارنے کے لیے IMU کا تعاون نہایت اہم ہے، اور ایسی میٹنگز کا تسلسل عوامی مفاد میں ناگزیر ہے