دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے زیر صدارت ضلع دیر لوئر میں امن و امان اور ٹریفک ایشوز کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تیمور خان اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ زید صافی، ڈی۔ ایس۔پی ٹریفک، انچارج ٹریفک پولیس تیمرگرہ سرکل اور دوسرے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تیمور خان نے امن و امان کے حوالے سے فورم کو بریفنگ دی۔ عوام کی جان و مال کی تحفظ کے لئے تمام عوامل بروکارلائے جائیں گے۔ ملک دشمن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ اور ڈی۔ایس۔ پی ٹریفک شیر حسن اور انچارج ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے مختلف ایشوز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ فورم کے شرکاء نے ٹریفک کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی۔ تفصیلی گفت و شنید کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ کو ہدایات دی کہ بیوٹیفیکشن میں شامل روڈ توسیعی تعمیراتی کام کوتیز کیا جائے۔ جتنے بھی غیرقانونی مستقل اور عارضی تجاوزات ہیں ان کو منہدم کیا جائے۔ تیمرگرہ / خال بازاروں میں جہاں روڈ کی مرمت ناگریز ہیں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ان جگہوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کو جلد از جلد مرمت کیا جائے۔ کیونکہ ان کھڈوں کی وجہ سے ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہوتی ہیں۔انھوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو متعلقہ بازاروں خاص کر تیمرگرہ، خال، کمبڑ، تالاش، ثمرباغ، معیار میں انسداد تجاوزات مہم چلائیں گے۔ اسی طرح ہر تیسری روز اس کو پھر دہرائیں گے تاکہ مستقل اورعارضی تجاوزات کا خاتمہ ہو۔ ضلع بھر میں تجازات میں مسلسل ایک مہنے تک جاری رہیگی۔تیمرگرہ بازار میں خاص کر تیمرگرہ خوڑ میں روڈ کے کنارے الیکٹرک پولز کو جلد از جلد ہٹایا جائے، تمام بازاروں خاص کر تیمرگرہ اور خال بازاروں میں تمام غیرقانونی ٹیکسی سٹینڈ اور کارپارکنگ کے خلاف کاروائی کی جائے۔ گاڑیوں کی پارکنگ اور ہتھ ریڑھیوں کے لئے الگ جگہ مختص کی جائے۔ صبح 7 بجے سے مغرب تک تیمرگرہ بازار میں ہیوی گاڑیوں کی داخلہ پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح اس دورانیہ کے دوران کسی قسم کی لوڈنگ / ان لوڈنگ نہیں ہوگی۔ ٹریفک منیجمنٹ کو مزید بہتر کرنے کے لئے دیر لیویز کے اہلکار ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتے تک سبزی منڈی تیمرگرہ بازار سے منتقل کی جائیگی۔