اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کے مقبول ترین ٹی وی چینل جیو نیوز کے اینکر پرسن مبشر ہاشمی نے کلاک ٹاور کی چھت سے خانۂ کعبہ کے روح پرور مناظر پر مشتمل ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اینکر پرسن نے مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

مبشر ہاشمی ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک کلاک ٹاور کی 76ویں منزل سے خانہ کعبہ کے دلکش مناظر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کیے۔

مختصر ویڈیو میں انہوں نے خانہ کعبہ کے اطراف موجود تاریخی مقامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بذریعہ ٹیلی اسکوپ مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات کا نظارہ بھی کروایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے