وانا (مانند نیوز ) وانا ماڈل ہائی سکول اینڈ کالج میں نوجوانوں کی رہنمائی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک یوتھ لیڈرشپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ برائٹ فیوچر ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے برائٹ فیوچر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نور علی وزیر نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی درست رہنمائی ہی ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس نوجوانوں میں قیادت، اعتماد اور مثبت سوچ کو فروغ دیتی ہیں، جو معاشرتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برائٹ فیوچر ویلفیئر ایسوسی ایشن نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور کردار سازی کے لیے ایسے پروگرامز کا انعقاد آئندہ بھی جاری رکھے گی تاکہ نوجوان نسل کو عملی زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔اس موقع پر وانا ماڈل اسکول کے پرنسپل سیف الرحمن نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس نوعیت کی سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ لیڈرشپ ورکشاپس کے ذریعے طلبہ میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں، جو انہیں ایک ذمہ دار شہری بننے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔آخر میں شرکاء نے اس طرح کی مفید اور بامقصد ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں مزید ایسے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے