پشاور ( مانند نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج کے زیرِ اہتمام سالانہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔سپورٹس گالا میں فٹ بال، کرکٹ، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے مقابلے شامل تھے۔ کھیلوں کے مقابلوں میں طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد رحمان سلجوقی اور پروفیسر ڈاکٹر رئیس گل نے سپورٹس گالا کا خصوصی دورہ کیا اور اسلامی جمعیت طلبہ کی مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے شاندار سپورٹس گالا کے انعقاد پر اسلامیہ کالج نظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے سے طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ فکری تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی تربیت کا بھی اہتمام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان ہی کل اس ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ وہ محنت اور جدوجہد کو اپنا شعار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اس پُرفتن دور میں اسلامی جمعیت طلبہ کا سایہ کسی نعمت سے کم نہیں، کیمپس میں طلبہ کی فلاح و بہبود اور ان کی ذہنی و فکری نشوونما کے لیے اس کی خدمات گراں قدر ہیں، جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ علم اور دلیل کے ذریعے باطل نظریات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرتی رہے گی۔ اختتامی تقریب سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کیمپس تقویم الحق، معتمد کیمپس آفتاب عالم اور ناظم اسلامیہ کالج یونیورسٹی آفتاب آفریدی نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے