اسلام آباد (مانند نیوز)بھارتی ریاست بِہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔

بھارت: وزیرِ اعلیٰ بہار نے تقریب میں مسلمان خاتون کی نقاب کھینچ دی

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق ایسے اقدامات نہ صرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا واقعہ پیش آیا تھا۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے