ہنگو (مانند نیوز)ضلع ہنگو کے عمائدین نے آج ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع میں گیس پریشر کی نمایاں بحالی اور لوڈشیڈنگ میں واضح کمی پر ضلعی انتظامیہ ہنگو کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران عمائدین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بروقت مداخلت، مؤثر حکمتِ عملی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے کے باعث گیس کی فراہمی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے جس سے سرد موسم میں عوام کو بڑی سہولت حاصل ہوئی ہے اور روزمرہ زندگی میں نمایاں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ عمائدین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ بجلی کی فراہمی کو بھی مستحکم بنانے کیلئے ایکسین پیسکو کو واضح ہدایات جاری کی جائیں تاکہ عوام کو مزید ریلیف فراہم ہو۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو نے عمائدین کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور گیس و بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے مزید مؤثر بنائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ ہنگو عوامی فلاح، بہتر سروس ڈیلیوری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے