سخاکوٹ(مانند نیوز) نثار، محسن پسران محمدشاہ سکنہ پلوٹل سخاکوٹ منشیات فروشی سے توبہ تائب ہوگئے۔ائندہ شریف شہریوں کی طرح زندگی بسر کرنے کاعہد۔لیویز تھانہ وکیل الرحمان سخاکوٹ میں پوسٹ کمانڈڑ صابررحمان اور ائی ایچ سیز محمدشفیق، انور عادل اورعمر علی کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہم 2025میں منشیات فروشی سے توبہ تائب ہوگئے ہیں اور ہم نے اسسٹنٹ کمشنر درگئی کے پاس اپنے بیان حلفی جمع کرادئیے ہیں کہ ہم اپنا حلال روز گار کرتے ہیں اور منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ سے توبہ تائب ہوگئے ہیں مگر بعض لوگ اب بھی ہمارے نام پر منشیات فروشی کادھندہ کرتے ہیں جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم ان لوگوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ہمیں بدنام نہ کریں ہم ائندہ کیلئے نہ منشیات فروخت کرینگے اور نہ منشیات فروشوں کی سپورٹ کرینگے۔اس موقع پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیویز تھانہ وکیل الرحمان شیید سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈر صابررحمان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمدفیاض خان شیرپاؤ، اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد شہباز خان اور صوبیدار میجر نیک رحمان کی خصوصی ہدایات پر ہم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گہراتنگ کردیا ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائی گی۔ہم میڈیا کے زریعے دیگرجرائم پیشہ افراد کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ اپنے مرضی تھانہ اکر جرائم ودیگر مکروہ دھندہ سے توبہ تائب ہوجائیں اگر راہ راست پر نہیں اتے تو ان لوگوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیگی۔انہوں نے کہا کہ جب تک منشیات فروشوں، اغواء کاروں، قبضہ مافیا، اشہتاریوں اور انڈر پلئی سے علاقہ پاک نہیں ہوتا تو انکے خلاف اپریشن جاری رہیگاعوام ہمیں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی نہ کریں جو یہ مکروہ دھندے کرتے ہیں جو شخص جس جرم میں ملوث ہے وہ سب ہمیں معلوم ہیں جب تک یہ لوگ راست نہیں اتے تو قانون انکا پیچھا کریگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے