وانا (مانند نیوز ) وانا چیئرمینز اتحاد کے صدر احمد وزیر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کو لوئر اور اپر دو اضلاع میں تقسیم کیے جانے کے بعد جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تقسیم کے فوراً بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔ ان کے مطابق پہلے جنوبی وزیرستان لوئر کے باشندے جو جنوبی وزیرستان اپر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ان کو جنوبی وزیرستان لوئر منتقل کئے اور بعد میں جنوبی وزیرستان اپر کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا عملہ جنوبی وزیرستان لوئر منتقل کر دیا گیا، جبکہ اپر میں منظور شدہ آسامیاں خالی چھوڑ دی گئیں۔ احمد وزیر نے مزید بتایا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی 63 آسامیوں کی منظوری آصف خان محسود نے دی تھی، جن کے لیے باقاعدہ طور پر جنوبی وزیرستان لوئر میں اشتہار بھی جاری کیا گیا، تاہم بعد ازاں ان آسامیوں پر سٹے آرڈر لے کر انہیں اپنے علاقے منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تقسیم کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کو بنیادی حقوق اور ترقیاتی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے نو منتخب عوامی نمائندوں ایم این اے ، ایم پی اے اور وانا سیاسی اتحاد سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں، بصورتِ دیگر عوام میں شدید بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے اور وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔احمد وزیر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور انہیں دیگر اضلاع کی طرح برابر کے حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر وانا چیئرمینز اتحاد کے جنرل سیکرٹری صدام وزیر اور سنگہ چیئرمین پیر زارکلام وزیر موجود تھے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے