اسلام آباد (مانند نیوز)سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشتگردی کے واقعے میں ملوث حملہ آور کو پکڑنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ایک شخص کو حملہ آور سے بندوق چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 69 سالہ بورس گرمن اور ان کی اہلیہ 61 سالہ صوفیہ نے حملہ آور کو گرایا اور بندوق چھینی۔

اس دوران حملہ آور نے دوسری بندوق نکال کر دونوں کو گولی مار دی۔ یہ جوڑا اتوار کے روز ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے پہلے دو افراد تھے۔

یاد رہے کہ اتوار کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے ایک تہوار کی تقریب پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے فائرنگ میں ملوث بھارتی شہری ساجد اکرم اور ان کے بیٹے نوید اکرم کے عالمی دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے