اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان نے اپنی فضائی حدود 24 جنوری 2026 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی

نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ مسافر، ملٹری اور پرائیوٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا یہ 9واں نوٹم جاری ہوا ہے۔ پاکستان نے 24 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے